+91-7417580974

مدرسہ معارف القرآن

تعارف مدرسہ معارف القرآن

میں درج ذیل خصوصیات کے ساتھ تعلیم کا نظم کیا گیا ہے۔



قرآن کریم حق تعالیٰ کا کلام ہے دنیائے انسانیت کیلئے رہنماہے خاص طور پر مسلمانوں کا پرسنل لاء اور قانون حیات ہے ۔حق تعالیٰ نے تمام مسلمانوں کو قرآن کریم کو مضبوطی سے پکڑ نے کاحکم دیا ہے۔ قرآن کریم کا پڑھنا سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان پر لازم و ضروری ہے،حضور اکرم ﷺ نے فرمایا تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے ۔خوش قسمت ہے وہ مسلمان جو قرآن کریم کے پڑھنے پڑھانے اور اس کی تعلیم کو عام کرنے میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔ کن عالما اور متعلما او مستعملا او محبا ۔۔۔۔ عالم بن جاؤ یا طالب علم بن جاؤ یا دین کی بات سننے والا بن جاؤ یا اہل علم سے محبت کرنے والا بن جاؤ ۔
(۱) مدرسہ معارف القرآن میں مذہبی تعلیم حفظ ،ناظرہ و دینیات کے ساتھ ساتھ ۔۔۔ کلاس تک مکمل عصری تعلیم کانظم کیا گیا ہے تاکہ نونہالان قوم دینی وعصری دونوں تعلیم ایک ساتھ حاصل کر سکیں ۔
(۲) شہر کے بچوں کیلئے صبح سے شام تک قیام کا نظم ہے تاکہ بچے اسلامی ماحول میں ہمہ تن توجہ کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں اور ان کے لئے اسلامی ماحول میں مکمل تربیت کا نظم ہو سکے ۔
(۳) شہر سے باہر کے بچوں کیلئے معیاری دارالاقامہ کا نظم ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت وصحت کاخاص خیال رکھا جاتا ہے ۔

We have been serving for 28 years
to provide Deeni & Islamic Education for
poor, orphan and needy girls & boys

Be a part of us