+91-7417580974
تمام ہمدرردان قوم بہی خواہانِ ملت سے درد مندانہ اپیل ہے کہ سستی و رعایتی فیس کے ساتھ تعلیم وتربیت کے ادارے ’’جامعۃ الطیبات و مدرسہ معارف القرآن‘‘ بچے و بچیوں کی تعلیم وتربیت کے ادارے ہیں جو ہمہ وقت اس خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔ حق تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ دونوں ادارے خود کفیلی کی طرف گامزمن ہیں جس میں ہمیں پچاس فیصد کامیابی حاصل ہو گئی ہے ۔
جامعۃ الطیبات میں ۱۰/ صوبوں کی ۱۰۰۰/ طالبات زیر تعلیم ہیں و مدرسہ معار ف القرآن میں تقریبا ً ایک سو طالب علم زیر تعلیم ہیں جس میں ۵۰۰/ بچیاں فاصلاتی امتحان کے ذریعہ جامعہ سے تعلیمی فیض حاصل کر رہی ہیں ۔ تمام طلباء و طالبات سے حاصل ہونے والی فیس سے پچاس فیصد اخراجات پورے ہوجاتے ہیں اگر طلباء و طالبات کی تعدا د دوگنی اور چوگنی ہو جائے تو فیس کے ذریعہ آمدنی جامعہ کے اخراجات کے برابر ہو سکتی ہے جس سے جامعہ کا نظام بعافیت چل سکتا ہے اور چندہ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے تعلیمی شعبہ جات ،تعلیمی معیار کی بلندی اور دارالاقامہ کی توسیع و دیگر تعمیری ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں ۔
محترم حضرات! آج مسلمانوں کے لاکھوں بچے ،بچیاں تعلیم سے دور رہ کر جہالت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ بچے اور بچیاں بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں جو ہمارے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔
حق تعالیٰ کاحکم ہے اے ایمان والوں اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو جھنم کی درد ناک آگ سے بچاؤ۔آج ہمیں اس بات کی فکر تو ہے کہ ہمار ے مرنے کے بعد ہمارے اہل وعیال کا کیا ہوگا ؟ مگر اس بات کی فکر نہیں کہ اہل وعیال کے مرنے بعد ان کا کیا ہوگا ؟
لہذا تمام اہل خیر حضرات ،ہمدردانِ قوم و ملت اور ائمہ مساجد ،علماء کرام سے درد مندانہ اپیل ہے کہ اس تعلیمی تحریک کو خود کفیل بنانے اور قوم و ملت کیلئے معیاری ادارے وجود میں لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات کے داخلے کرائیں۔جامعۃ الطیبات میں دارالاقامہ کی توسیع شدیدضرورت ہے جس میں تقریباً ۵۰/ لاکھ روپے صرف ہوں گے ۔سبھی اہل خیر حضرا ت سے ہر ممکن تعاون کی اپیل ہے ۔حق تعالیٰ نیک لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں فرماتے۔
والسلام