+91-7417580974

ملی تعلیمی ٹرسٹ سہارنپور

ملی تعلیمی ٹرسٹ ۳/ اگست ۱۹۹۸ء کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق صدر حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمیؒ کے ذریعہ قائم کیا گیا حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب ؒ تا عمر ملی تعلیمی ٹرسٹ کے صدر رہے۔ ملی تعلیمی ٹرسٹ کا بنیادی مقصد شہر سہارنپور میں مسلم لڑ کیوں کیلئے ایک تعلیمی ادارہ قائم کرناتھا ،جو جامعۃ الطیبات کی شکل میں وجود میں آیا ۔جامعۃ الطیبات کے قیام کے ساتھ ساتھ ملی تعلیمی ٹرسٹ کے مقاصد میں ،صحت ،سائنس ،تعلیم ،خاص طور پر تعلیم ِنسواں کا فروغ،مستحق طلبہ و طالبات کو وظائف دینا ،اسکول ،مدارس ،ہاسپٹل ،کالج لائبریری،مکاتب قائم کرنا ۔سیمینار ،کانفرنس ،ورکشاپ ،منعقد کرنا،علم کی نشر و اشاعت کیلئے میڈیا کااستعمال کرنا اور ہندوستانی عوام میں اخلاقی اور جمہوری اقتدار کو پھیلانا۔ٹرسٹ باوجود اپنے محدود وسائل کے مسلسل قوم و ملت کی تعمیر و ترقی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ۲۷/ سال کے عرصہ میں ٹرسٹ نے ملک و ملت کی خدمت میں ایک نمایا ں مقام حاصل کیا ہے ۔ ٹرسٹ کے ذریعہ قائم جامعۃالطیبات تعلیم نسواں میں نمایاں کردار ادا کر رہاہے۔

مزید پڑھیں

تعلیمی شعبہ جات

یتیم بچوں و بچیوں کو تعلیم یافتہ بنائیں

جامعۃالطیبات و مدرسہ معارف القرآن کا حصہ بنیں

تعاون کریں

We have been serving for 28 years
to provide Deeni & Islamic Education for
poor, orphan and needy girls & boys

Be a part of us