+91-7417580974
(۱)قرآن کریم کی تعلیم ،ناظرہ مع تجوید
(۲) دینی تعلیم ابتداء سے دور ۂ حدیث شریف تک
(۳)منشی،مولوی،عالم عربی فارسی بور ڈ سے منظور
(۵) عصری تعلیم دسویں وبارہویں کلاس
(NIOS)اوپن سینٹر اور یوپی بورڈ کے ذریعہ
(۶)فروغ اردو کونسل کے ذریعہ اردو عربی ڈپلومہ کورس
(۷) کمپیوٹر بیسک کورس
(۸) سلائی ،کڑھائی ،بنائی
(۹) امور خانہ داری
(۱۰) بچیوں کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنے کا مکمل بند و بست وپردے کا سو فیصد اہتمام
(۱۱) کشادہ درسگاہیںوقیام گاہیں
(۱۲) ٹھنڈا فلٹر پانی ،بجلی نہ ہونے پر جنریٹر کا نظم
(۱۳) کھیل کود ،سیر و تفریح کیلئے وسیع و عریض صحن۔
جدید تقاضوں کی تکمیل کے پیش نظر موجودہ تعلیمی درسگاہوں میں فی الوقت اکثر مقامات پر کمپیوٹر کی تعلیم کو لازم کرد یا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات اس جدید ہنر سے واقف ہو سکیں اور اس سے بقدر ضرورت فائدہ اٹھا سکیں اور اپنے آپ کو رفتار زمانہ سے ہم آہنگ بنا سکیں ۔الحمد للہ جامعہ میں بھی بڑی جماعتوں کی طالبات کے لئے کمپیوٹر بیسک کورس کا نظم ہے ۔
جامعہ میں طالبات کی تعلیمی و تبلیغی ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ارباب حل و عقد کی ابتداء میں ماہر اور صلاحیت و استعداد میں پختہ ہوں وہیں امور خانہ داری سے بھی ان کو واقفیت ہو اور گھریلو سلیقہ مندی میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہ رہیں۔چنانچہ اسی جذبہ کے تحت ان کو ہنر مند بنانے کے لئے جامعہ میں سلائی کڑھائی سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔
ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعۃ الطیبات میں شفاخانہ قائم کیا گیا ہے جس میں جامعہ کی طالبات کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے لوگوں کا سستا و رعایت کے ساتھ علاج کیا جارہا ہے۔ کیونکہ یہ علاقہ شہر کا نو آباد علاقہ ہے اور عمومی طور پر یہاں علاج و معالجہ کا کوئی بہتر نظم نہیں ہے اس حاجت کے پیش نظر ملت شفاخانہ قائم کیا گیا ہے تاکہ غریب عوام کا رعایتی و سستا علاج کیا جا سکے ۔ بفضلہ تعالیٰ فی الحال روزانہ تقریباً ۵۰ ؍مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔باری تعالیٰ کا فرمان ہے ــنیکی اور تقویٰ کے کاموں پر ایک دوسرے کا تعاون کروــ یہ بھی ایک کار خیر ہے۔شفاخانہ کے فیض کو مزید عام کرنے کے لئے ایک ایمبولینس کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ جامعہ اور قرب و جوار کے مریضوں کو نرسنگ ہوم اور اسپتال منتقل کیا جاسکے۔ اہل خیر حضرات سے توجہ کی درخواست ہے۔
کسی بھی ادارے میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور طلباء و طالبات میں تعلیمی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ ابھارنے میں ادارے کے اندر لائبریری کا ہونا بہت ضروری ہے جسمیں تمام علوم کی کتابیں اور ان کی شروحات تراجم تفاسیر بقدر ضرورت موجودہوں جس سے طالبات ۲۴؍ گھنٹے استفادہ کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار لا سکیں۔ اسی طرح نماز دین کا بنیادی ستون ہے نماز کا سیکھنا صحیح طریقہ سے بڑھنا رکوع و سجود کا صحیح کرنا تمام ارکان ِ نماز کو کما حقہ ادا کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پرضروری ہے اس کے لئے نماز ہال تعمیر کیا ہے جس میں طالبات کو جمع کرکے اسلام کے اہم رکن نماز کی اصلاح کرائی جا سکے اور ہر نماز کے وقت ایک ہی ہال میں سبھی کی حاضری اور دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔